hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 697

.

موطأ الامام محمد

697
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ، أَنَّ رَجُلا اعْتَرَفَ عَلَى نَفْسِهِ بِالزِّنَاءِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَوْطٍ، فَأُتِيَ بِسَوْطٍ مَكْسُورٍ، فَقَالَ: «فَوْقَ هَذَا» ، فَأُتِيَ بِسَوْطٍ جَدِيدٍ لَمْ تُقْطَعْ ثَمَرَتُهُ، فَقَالَ: «بَيْنَ هَذَيْنِ» ، فَأُتِيَ بِسَوْطٍ قَدْ رُكِّبَ بِهِ فَلَانَ، «فَأَمَرَ بِهِ فَجُلِدَ» ، ثُمَّ قَالَ: «أَيُّهَا النَّاسُ، قَدْ آنَ لَكُمْ أَنْ تَنْتَهُوا عَنْ حُدُودِ اللَّهِ، فَمَنْ أَصَابَهُ مِنْ هَذِهِ الْقَاذُورَاتِ شَيْءٌ فَلْيَسْتَتِرْ بِسِتْرِ اللَّهِ، فَإِنَّهُ مَنْ يُبْدِ لَنَا صَفْحَتَهُ نُقِمْ عَلَيْهِ كِتَابَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ»
زید بن اسلم بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں ایک شخص نے اپنے متعلق زنا کا اعتراف کیا۔ تو آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک کوڑا منگوایا۔ ایک ٹوٹا ہوا کوڑا لا گیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اچھا کوڑا لاؤ۔ تو ایک نیا کوڑا لا گیا۔ جو ابھی استعمال نہ ہوا تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا۔ ان دونوں کے درمیان کا کوڑا لاؤ۔ چنانچہ ایک کوڑا لایا گیا جو کسی شخص کا استعمال کیا ہوا تھا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا۔ اے لوگو ! تم پر وہ وقت آگیا ہے کہ اللہ کی حدود سے باز رہو۔ پس جو شخص اس قسم کے گناہوں کا مرتکب ہوجائے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے پردے میں چھپا رہے۔ جو شخص اپنے پردے کو ظاہر کردے گا ( گناہ ظاہر کردے گا) تو ہم اللہ تعالیٰ بزرگ و رتبر کی کتاب کے مطابق اس پر حد قائم کریں گے۔ (اس روایت کو باب ما جاء فی من اعترف علی نفسہ بالزنا میں ذکر فرمایا ہے)