أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا نَافِعٌ، أَنَّ صَفِيَّةَ بِنْتَ أَبِي عُبَيْدٍ حَدَّثَتْهُ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ، أَنَّ رَجُلا وَقَعَ عَلَى جَارِيَةٍ بِكْرٍ فَأَحْبَلَهَا، ثُمَّ اعْتَرَفَ عَلَى نَفْسِهِ أَنَّهُ زَنَى، وَلَمْ يَكُنْ أُحْصِنَ، فَأَمَرَ بِهِ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ، فَجُلِدَ الْحَدَّ، ثُمَّ نُفِيَ إِلَى فَدَكَ
نافع بیان کرتے ہیں کہ صفیہ بنت ابی عبید نے ذکر کیا کہ حضرت ابوبکر (رض) کے پاس ایک شخص کو لایا گیا۔ جس نے کسی کنواری لونڈی سے زنا کیا تھا۔ اور وہ حاملہ ہوگئی۔ پھر اس شخص نے اپنے زنا کا اعتراف کرلیا۔ اور وہ محص نہ تھا۔ حضرت ابوبکر (رض) نے حکم دیا تو اسے کوڑے لگائے گئے۔ پھر فدک کی طرف اسے جلا وکن کردیا۔ ( اس روایت کو امام مالک نے باب ما جاء فی من اعترف علی نفسہ بالزنا میں ذکر کیا ہے)