أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا أَبُو الزِّنَادِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، أَنَّهُ جَلَدَ عَبْدًا فِي فِرْيَةٍ ثَمَانِينَ.
قَالَ أَبُو الزِّنَادِ: فَسَأَلْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ، فَقَالَ: أَدْرَكْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ وَالْخُلَفَاءَ هَلُمَّ جَرًّا، فَمَا رَأَيْتُ أَحَدًا ضَرَبَ عَبْدًا فِي فِرْيَةٍ أَكْثَرَ مِنْ أَرْبَعِينَ.
قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا نَأْخُذُ، لا يُضْرَبُ الْعَبْدُ فِي الْفِرْيَةِ إِلا أَرْبَعِينَ جَلْدَةً نِصْفَ حَدِّ الْحُرِّ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، وَالْعَامَّةِ مِنْ فُقَهَائِنَا
ابو الزناد بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز (رح) نے ایک غلام کو قذف کے جرم میں اسی کوڑے لگائے۔ ابو الزناد کہتے ہیں میں نے عبداللہ بن عامر (رح) سے دریافت کیا تو انھوں نے کہا کہ میں نے حضرت عثمان ر ضی اللہ عنہ اور دوسرے خلفاء کا زمانہ پایا ہے۔ میں نے کسی کو نہیں دیکھا کہ انھوں نے غلاموں کو چالیس سے زیادہ کوڑے لگائے ہوں۔
قول محمد (رح) یہ ہے : ہم نے اسی کو اختیار کیا ہے۔ کہ قذف میں غلام کو آزاد کی نصف حد یعنی چالیس کوڑے مارے جائیں گے۔ امام ابوحنیفہ (رح) اور ہمارے عام فقہاء کا یہی قول ہے۔