hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 706

.

موطأ الامام محمد

706
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، حَدَّثَنَا ابْنُ شِهَابٍ، وَسُئِلَ عَنْ حَدِّ الْعَبْدِ فِي الْخَمْرِ؟ فَقَالَ: بَلَغَنَا أَنَّ عَلَيْهِ نِصْفَ حَدِّ الْحُرِّ، وَأَنَّ عَلِيًّا، وَعُمَرَ، وَعُثْمَانَ، وَابْنَ عَامِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ جَلَدُوا عَبِيدَهُمْ نِصْفَ حَدِّ الْحُرِّ فِي الْخَمْرِ ". قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا كُلِّهِ نَأْخُذُ، الْحَدُّ فِي الْخَمْرِ وَالسُّكْرِ ثَمَانُونَ، وَحَدُّ الْعَبْدِ فِي ذَلِكَ أَرْبَعُونَ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، وَالْعَامَّةِ مِنْ فُقَهَائِنَا
ابن شہاب زہری نے بیان کیا جب کہ غلام کو شراب پینے کی حد کے متعلق ان سے دریافت کیا گیا۔ کہ ہمیں یہ بات پہنچی ہے کہ آزاد کے مقابلے میں غلام کی حد نصف ہے۔ حضرت عمر، حضرت عثمان، حضرت علی اور عبداللہ بن عامر (رض) عنہم کا یہی عمل ہے وہ اپنے غلاموں کو شراب پینے کے جرم میں آزاد سے نصف حد جاری کرتے تھے۔
قول محمد (رح) یہ ہے : ان تمام روایات کو ہم اختیار کرتے ہیں۔ شراب اور نشہ کی حد اسی کوڑے ہے۔ اور اس میں غلام کی حد چالیس کوڑے ہے۔ یہی امام ابوحنیفہ (رح) اور ہمارے عام فقہاء کا قول و عمل ہے۔