hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 712

.

موطأ الامام محمد

712
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِي وَعْلَةَ الْمِصْرِيِّ، أَنَّهُ سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَمَّا يُعْصَرُ مِنَ الْعِنَبِ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: أَهْدَى رَجُلٌ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَاوِيَةَ خَمْرٍ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «هَلْ عَلِمْتَ أَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ حَرَّمَهَا» ؟ قَالَ: لا، فَسَارَّهُ إِنْسَانٌ إِلَى جَنْبِهِ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «بِمَ سَارَرْتَهُ؟» قَالَ: أَمَرْتُهُ بِبَيْعِهَا، فَقَالَ: «إِنَّ الَّذِي حَرَّمَ شُرْبَهَا حَرَّمَ بَيْعَهَا» . قَالَ: فَفَتَحَ الْمَزَادَتَيْنِ حَتَّى ذَهَبَ مَا فِيهِمَا
ابو وعلہ مصری نے ابن عباس (رض) سے نقل کیا جب کہ ان سے انگور نچوڑنے کا حکم دریافت کی گیا۔ تو فرمانے لگے۔ ایک شخص رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں شراب کی ایک مشک لایا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے فرمایا کیا تمہیں معلوم نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اسے حرام کردیا ہے “۔ اس نے عرض کیا نہیں۔ اس کے پاس بیٹھے ہوئے ایک شخص نے اسے چپکے سے کچھ کہا۔ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا۔ تو نے اسے کیا کہا ہے ؟ اس نے عرض کیا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں نے اسے اس کے بیچ ڈالنے کا مشورہ دیا ہے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا۔ جس نے اس کا پینا حرام کیا اس نے اس کا فروخت کرنا بہی حرام قرار دیا ہے۔ ابن عباس کہتے ہیں کہ اس پر اس شخص نے مشکیزے کا منہ کھول دیا۔ جس سے تمام شراب بہہ گئی۔ ( اس اثر کو باب جامع تحریم الخمر میں امام مالک (رح) نے ذکر کیا ہے)