hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 713

.

موطأ الامام محمد

713
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا نَافِعٌ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَجُلا مِنْ أَهْلِ الْعِرَاقِ، قَالَ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ: إِنَّا نَبْتَاعُ مِنْ ثَمَرِ النَّخْلِ، وَالْعِنَبِ، وَالْقَصَبِ، فَنَعْصِرُهُ خَمْرًا فَنَبِيعَهُ؟ فَقَالَ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ: إِنِّي أُشْهِدُ اللَّهَ عَلَيْكُمْ وَمَلائِكَتَهُ، وَمَنْ سَمِعَ مِنَ الْجِنِّ وَالإِنْسِ أَنِّي لا آمُرُكُمْ أَنْ تَبْتَاعُوهَا، فَلا تَبْتَاعُوهَا وَلا تَعْصِرُوهَا وَلا تَسْقُوهَا، فَإِنَّهَا رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ ". قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا نَأْخُذُ، مَا كَرِهْنَا شُرْبَهُ مِنَ الأَشْرِبَةِ الْخَمْرِ وَالسُّكْرِ وَنَحْوِ ذَلِكَ، فَلا خَيْرَ فِي بَيْعِهِ وَلا أَكْلِ ثَمَنهِ
نافع (رح) بیان کرتے ہیں کہ ابن عمر (رض) سے ایک عراقی نے کہا کہ ہم کھجور، انگور کا پھل اور گنا خریدتے ہیں، پھر ان کی شراب بناکر فروخت کرتے ہیں۔ ابن عمر (رض) نے فرمایا۔ میں تم بر اللہ تعالیٰ کو گواہ بناتا ہوں اور اس کے فرشتوں اور جن و انس جو سنتے ہیں سب کو گواہ بناتا ہوں کہ میں تمہیں اجازت نہیں دیتا کہ تم اسے خریدو فرخت کرو۔ یا اسے نچوڑو۔ یا اسے پلاؤ کیونکہ وہ ناپاک ہے۔ اور شیطان کے عمل میں سے ہے۔
قول محمد (رح) یہ ہے : ہم اسی کو اختیار کرتے ہیں کہ جن مشروبات کا پینا برا ہے۔ مثلا شراب اور نشہ آور اشیاء وغیرہ ان کے فروخت کرنے اور ان کی قیمت کھانے میں کوئی خیر و بھلائی نہیں ہے۔