hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 731

.

موطأ الامام محمد

731
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنِي مُخْبِرٌ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ عَبْدٍ لَهُ وَلَدٌ مِنَ امْرَأَةٍ حُرَّةٍ، لِمَنْ وَلاؤُهُمْ؟ قَالَ: إِنْ مَاتَ أَبُوهُمْ وَهُوَ عَبْدٌ لَمْ يُعْتَقْ، فَوَلَاؤُهُمْ لِمَوَالِي أُمِّهِمْ. قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا نَأْخُذُ، وَإِنْ أُعْتِقَ أَبُوهُمْ قَبْلَ أَنْ يَمُوتَ جَرَّ وَلاءَهُمْ، فَصَارَ وِلَايَتُهُمْ لِمَوَالِي أَبِيهِمْ. وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، وَالْعَامَّةِ مِنْ فُقَهَائِنَا رَحِمَهُمُ اللَّهُ
سعید بن المسیب (رح) سے سوال کیا گیا کہ اکر ایک غلام کا لڑکا آزاد عورت کے بطن سے ہو تو اس کی ولا کا حقدار کون ہوگا ؟ تو وہ فرمانے لگے اکر ان کا باپ اس حال میں فوت ہوا جائے کہ وہ آزاد نہیں ہوا تھا تو ولاء اس کی ماں کے موالی کو ملے گی۔
(اس اثر کو باب جر العبد الولاء اذا اعتق میں ذکر کیا ہے)
قول محمد (رح) یہ ہے : ہم اسی کو اختیار کرتے ہیں۔ کہ اگر ان کا والد فوت ہونے سے پہلے آزاد ہوجائے تو پھر ولاء باپ کے موالی کو ملے گی یہی امام ابوحنیفہ (رح) اور ہمارے عام فقہاء کا قول ہے۔