hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 74

.

موطأ الامام محمد

74
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنِي الثِّقَةُ عِنْدِي، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، وَسُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، " أَنَّهُمَا سُئِلا عَنِ الْحَائِضِ هَلْ يُصِيبُهَا زَوْجُهَا إِذَا رَأَتِ الطُّهرَ قَبْلَ أَنْ تَغْتَسِلَ؟ فَقَالا: لا حَتَّى تَغْتَسِلَ ". قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا نَأْخُذُ، لا تُباشَرُ حَائِضٌ عِنْدَنَا حَتَّى تَحِلَّ لَهَا الصَّلاةُ أَوْ تَجِبَ عَلَيْهَا، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ.
مالک بیان کرتے ہیں کہ مجھے یہ خبر پہنچی کہ سالم بن عبداللہ اور سلیمان بن یسار رحمہما اللہ سے دریافت کیا : یا کہ جب عورت حیض سے فارغ ہوجائے تو کیا خاوند غسل سے پہلے اس سے جماع کرسکتا ہے۔ ان دونوں نے جواب دیا نہیں۔ جب تک وہ غسل نہ کرلے وہ ایسا نہیں کرسکتا۔
قول محمد (رح) یہ ہے کہ ہم اسی کو اختیار کرتے ہیں جب تک عورت کے لیے نماز حلال نہ ہو یا نماز اس پر واجب نہ ہو۔ اس وقت تک خاوند کو اس سے جماع حلال نہیں ہے۔ اور امام ابوحنیفہ (رح) کا بھی یہی قول ہے۔