hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 75

.

موطأ الامام محمد

75
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ، أَنَّ رَجُلا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا يَحِلُّ لِي مِنَ امْرَأَتِي وَهِيَ حَائِضٌ؟ قَالَ: تَشُدُّ عَلَيْهَا إِزَارَهَا، ثُمَّ شَأْنَكَ بِأَعْلاهَا ". قَالَ مُحَمَّدٌ: هَذَا قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ، وَقَدْ جَاءَ مَا هُوَ أَرْخَصُ مِنْ هَذَا , عَنْ عَائِشَةَ , أَنَّهَا قَالَتْ: يَجْتَنِبَ شِعَارَ الدَّمِ، وَلَهُ مَا سِوَى ذَلِكَ
زید بن اسلم کہتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا کہ جب میری بیوی ایام حیض میں ہو تو مجھے اس سے کیا حلال ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا وہ عورت اپن ازار کو مضبوطی سے باندھ لے۔ پھر اس کے اور برسے تم جانو اور تیرا کام (مؤطا امام مالک میں باب ما یحل للرجل من امارۃ میں اس روایت کو نقل کیا گیا ہے)
قول محمد (رح) یہ ہے کہ یہی ہمارا اور امام ابوحنیفہ (رح) کا مختار ہے اور اس سے زیادہ رخصت حضرت عائشہ (رض) عنہا سے وارد ہے کہ خون والی جگہ سے اجتناب کرے اور اس کے سوا جو چاہے کرے۔