hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 745

.

موطأ الامام محمد

745
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ أُذَيْنَةَ، أَنَّهُ قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ جَدَّةٍ لِي عَلَيْهَا مَشْيٌ إِلَى بَيْتِ اللَّهِ، حَتَّى إِذَا كُنَّا بِبَعْضِ الطَّرِيقِ عَجَزَتْ، فَأَرْسَلَتْ مَوْلًى لَهَا إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ لِيَسْأَلَهُ، وَخَرَجْتُ مَعَ الْمَوْلَى، فَسَأَلَهُ: فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ: مُرْهَا، فَلْتَرْكَبْ، ثُمَّ لِتَمْشِ مِنْ حَيْثُ عَجَزَتْ، قَالَ مُحَمَّدٌ: قَدْ قَالَ هَذَا قَوْمٌ، وَأَحَبُّ إِلَيْنَا مِنْ هَذَا الْقَوْلِ مَا رُوِيَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
عروہ بن اذینہ کہتے ہیں کہ میں اپنی دادی کے ساتھ روانہ ہوا۔ انھوں نے خانہ کعبہ تک پیدل چلنے کی نذر مان رکھی تھی۔ ابھی ہم راستہ میں تھے کہ کہ وہ تھک گئیں۔ انھوں نے اپنے آزاد کردہ غلام کو ابن عمر (رض) کی خدمت میں مسئلہ دریافت کرنے کے لیے روانہ فرمایا۔ اور میں بہی اس کے ساتھ گیا غلام نے ان سے دریافت کیا تو انھوں نے فرمایا اسے کہو کہ اب سوار ہوجائے۔ جہاں تھک گئی تھی، واپسی پر وہاں سے پیدل چلے ( اس روایت کو باب ما جاء فی من نذر مشیا الی بیت اللہ میں ذکر کیا گیا ہے)
قول محمد (رح) یہ ہے : کہ یہ ایک جماعت کا قول ہے۔ اور ہمیں اس قول سے زیادہ وہ روایت پسند ہے جو حضرت علی (رض) سے مروی ہے جو درج ذیل ہے۔