أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ بْنُ الْحَجَّاجِ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ كَرَّمَ اللَّهُ وَجْهَهُ، أَنَّهُ قَالَ: مَنْ نَذَرَ أَنْ يَحُجَّ مَاشِيًا، ثُمَّ عَجَزَ فَلْيَرْكَبْ، وَلْيَحُجَّ، وَلْيَنْحَرْ بَدَنَةً وَجَاءَ عَنْهُ فِي حَدِيثٍ آخَرَ وَيُهْدِي هَدْيًا.
فَبِهَذَا نَأْخُذُ، يَكُونُ الْهَدْيُ مَكَانَ الْمَشْيِ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ وَالْعَامَّةِ مِنْ فُقَهَائِنَا
ابراہیم نخعی (رح) نے حضرت علی (رض) کا ارشاد نقل کیا کہ جس نے پیدل چل کر حج کی نذر مانی پھر وہ پیدل نہ جاسکے تو سوار ہو کر وہ حج کرے اور ایک بدنہ کی وہ قربانی دے اور ان سے ایک دوسری روایت میں مروی ہے کہ ایک ہدی بھیج دے۔ ہم اسی کو اختیار کرتے ہیں کہ ہدی اس کے پیدل چلنے کے قائم مقام ہے۔ یہی امام ابوحنیفہ (رح) اور ہمارے عام فقہاء کا قول ہے۔