أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنِي أَيُّوبُ بْنُ مُوسَى مِنْ وُلْدِ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحَجَبِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهَا قَالَتْ: فِيمَنْ قَالَ: مَالِي فِي رِتَاجِ الْكَعْبَةِ، يُكَفِّرُ ذَلِكَ بِمَا يُكَفِّرُ الْيَمِينَ. [ص:266]
قَالَ مُحَمَّدٌ: قَدْ بَلَغَنَا هَذَا عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا.
وَأَحَبُّ إِلَيْنَا أَنْ يَفِيَ بِمَا جَعَلَ عَلَى نَفْسِهِ، فَيَتَصَدَّقُ بِذَلِكَ، وَيُمْسِكُ مَا يَقُوتُهُ، فَإِذَا أَفَادَ مَالا تَصَدَّقَ بِمِثْلِ مَا كَانَ أَمْسَكَ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، وَالْعَامَّةِ مِنْ فُقَهَائِنَا
عبد الرحمن حجبی نے حضرت عائشہ (رض) عنہا سے روایت نقل کی کہ جو شخص اس طرح کہے کہ میرا مال کعبہ کے دروازہ پر وقف ہے۔ تو وہ اس کا کفارہ ادا کرے گا۔ جیسے قسم کا کفارہ ادا کرتا ہے۔ ( اس روایتی کو باب جامع الایمان میں ذکر کیا ہے)
قول محمد (رح) یہ ہے : کہ ہمیں حضرت عائشہ (رض) عنہا سے یہ روایت پہنچی ہے ہمارے نزدیک بہتر یہ ہے کہ جو اس نے اپنے اوپر واجب کیا ہے۔ اسے پورا کرے۔ وہ اس رقم کو خیرات کردے اور جس قدر گزارہ کیلئے ہوسکتا ہے وہ رکھ لے۔ پھر جب فراخی ہو تو جس قدر روک لیا تھا۔ اسی قدر خیرات کردے یہی امام ابوحنیفہ (رح) اور ہمارے عام فقہاء کا قول ہے۔