hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 769

.

موطأ الامام محمد

769
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، حَدَّثَنَا نَافِعٌ، أَنَّ سُلَيْمَانَ بْنَ يَسَارٍ، أَخْبَرَهُ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الأَسْوَدِ بْنِ عَبْدِ يَغُوثَ فَنِيَ عَلَفُ دَابَّتِهِ، فَقَالَ لِغُلامِهِ: خُذْ مِنْ حِنْطَةِ أَهْلِكَ فَاشْتَرِ بِهِ شَعِيرًا، وَلا تَأْخُذْ إِلا مِثْلًا بِمِثْلٍ. قَالَ مُحَمَّدٌ: وَلَسْنَا نَرَى بَأْسًا بِأَنْ يَشْتَرِيَ الرَّجُلُ قَفِيزَيْنِ مِنْ شَعِيرٍ بِقَفِيزٍ مِنْ حِنْطَةٍ يَدًا بِيَدٍ. وَالْحَدِيثُ الْمَعْرُوفُ فِي ذَلِكَ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، أَنَّهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ مِثْلا بِمِثْلٍ، وَالْفِضَّةُ بِالْفِضَّةِ مِثْلا بِمِثْلٍ، وَالْحِنْطَةُ بِالْحِنْطَةِ مِثْلا بِمِثْلٍ، وَالشَّعِيرُ بِالشَّعِيرِ مِثْلا بِمِثْلٍ، وَلا بَأْسَ بِأَنْ يَأْخُذَ الذَّهَبَ بِالْفِضَّةِ وَالْفِضَّةُ أَكْثَرُ، وَلا بَأْسَ بِأَنْ يَأْخُذَ الْحِنْطَةَ بِالشَّعِيرِ، وَالشَّعِيرُ أَكْثَرُ يَدًا بِيَدٍ» . فِي ذَلِكَ أَحَادِيثُ كَثِيرَةٌ مَعْرُوفَةٌ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، وَالْعَامَّةِ مِنْ فُقَهَائِنَا
سلیمان بن یسار (رح) نے بتایا کہ عبد الرحمن بن اسود بن عبد یغوث کی سواری کے جانور کا چارہ ختم ہوگیا۔ تو اس نے اپنے غلام کو کہا کہ گہر سے گندم لے جاء اور اس کے بدلے برابر برابر جو خردی لا کم یاد زیادہ نہ ہوں۔
(اس روایت کو باب بیع الطعام بالطعام میں امام مالک لائے ہیں)
قول محمد (رح) یہ ہے : ہمارے ہاں اس میں کوئی حرج نہیں کہ کوئی شخص دست بدست ایک قفیز گندم کے بدلے دو قفیز جو خریدے ۔ اس کے متعلق عبادہ بن صامت رضی اللالہ عنہ کی مشہور روایت ہے۔ کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا۔ سونا سونے کے بدلے، چاندی چاندی کے بدلے، گندم گندم کے بدلے اور جو جو کے بدلے برابر برابر فروخت کرے اور خریدے۔ اور اس میں کوئی حرج نہیں کہ کوئی شخص سونا زیادہ چاندی کے بدلے اور گندم زیادہ جو کے بدلے دست بدست خریدے۔ اس کے متعلق اور بہت سے مشہور روایات ہیں یہی امام ابوحنیفہ (رح) اور ہمارے عام فقہاء کا قول ہے۔