hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 784

.

موطأ الامام محمد

784
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا نَافِعٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْمُتَبَايِعَانِ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا بِالْخِيَارِ عَلَى صَاحِبِهِ مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا، إِلا بَيْعَ الْخِيَارِ» . قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا نَأْخُذُ، وَتَفْسِيرُهُ عِنْدَنَا عَلَى مَا بَلَغَنَا عَنْ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ أَنَّهُ قَالَ: الْمُتَبَايِعَانِ بِالْخِيَارِ مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا، قَالَ: مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا عَنْ مَنْطِقِ الْبَيْعِ إِذَا قَالَ الْبَائِعُ: قَدْ بِعْتُكَ فَلَهُ أَنْ يَرْجِعَ مَا لَمْ يَقُلِ الآخَرُ: قَدِ اشْتَرَيْتُ، فَإِذَا قَالَ الْمُشْتَرِي: قَدِ اشْتَرَيْتُ بِكَذَا وَكَذَا فَلَهُ أَنْ يَرْجِعَ مَا لَمْ يَقُلِ الْبَائِعُ قَدْ بِعْتُ. وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، وَالْعَامَّةِ مِنْ فُقَهَائِنَا
نافع (رح) کہتے ہیں کہ ابن عمر (رض) بیان کرتے تھے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ خریدار کو اور فروخت کرنے والے کو اختیار (رد و قبول بیع) اس وقت تک ہے جب تک دونوں جدا نہ ہوں۔ سوائے بیع خیار کے۔ ( اس روایت کو امام مالک نے باب بیع الخیار میں ذکر ہے)
قول محمد (رح) یہ ہے : ہمارے ہاں یہی مختار ہے۔ اس کی وضاحت اس طرح ہے جو ابراہیم نخی (رح) سے ہم تک پہنچی ہے کہ بائع یا مشتری کو اختیار ہے۔ جب تک دونوں خریدو فروخت کی گفتگو سے جدا نہ ہوئے ہوں۔ جب اس نے کہہ دیا میں نے اس کو تمہارے ہاتھ فروخت کردیا۔ تو اسے اس وقت تک رجوع کا حق ہے۔ جت تک خریدار یہ نہ کہہ دے کہ میں اسے خرید لیا۔ اسی طرح جب مشتری یہ کہے کہ میں نے اس کو ان شرائط پر خرید لیا تو اسے رجوع کرنے کا اختیار اس وقت تک ہے جب تک فروخت کرنے والا یہ نہ کہے میں اس کو فروخت کردیا۔ امام ابوحنیفہ (رح) اور ہمارے عام فقہاء اسی طرف گئے ہیں۔