hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 786

.

موطأ الامام محمد

786
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا ابْنُ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «أَيُّمَا رَجُلٍ بَاعَ مَتَاعًا، فَأَفْلَسَ الَّذِي ابْتَاعَهُ، وَلَمْ يَقْبِضِ الَّذِي بَاعَهُ مِنْ ثَمَنِهِ شَيْئًا فَوَجَدَهُ بِعَيْنِهِ فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ، وإِنْ مَاتَ الْمُشْتَرِي فَصَاحِبُ الْمَتَاعِ فِيهِ أُسْوَةٌ لِلْغُرَمَاءِ» . قَالَ مُحَمَّدٌ: إِذَا مَاتَ وَقَدْ قَبَضَهُ فَصَاحِبُهُ فِيهِ أُسْوَةٌ لِلْغُرَمَاءِ، وَإِنْ كَانَ لَمْ يَقْبِضِ الْمُشْتَرِي فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ مِنْ بَقِيَّةِ الْغُرَمَاءِ حَتَّى يَسْتَوْفِيَ حَقَّهُ، وَكَذَلِكَ إِنْ أَفْلَسَ الْمُشْتَرِي، وَلَمْ يَقْبِضْ مَا يَشْتَرِي، فَالْبَائِعُ أَحَقُّ بِمَا بَاعَ حَتَّى يَسْتَوْفِيَ حَقَّهُ
ابوبکر بن عبد الرحمن بن حارث بن ہہشام نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا۔ کوئی شخص اگر کچھ فروخت کرے اور خریدار مفلس ہوجائے اور بائع کو اس کی قیمت نہ ملی ہو۔ لیکن اسے اپنی چیز بیعنہ مل گئی۔ تو بائع اس کا زیادہ حقدار ہے۔ اکر مشتری مرجائے تو بائع دوسرے قرض خواہوں کے برابر ہوگا۔
قول محمد (رح) یہ ہے : کہ جب مشتری فوت ہوجائے اور نے اس چیز پر قبضہ کرلیا ہو۔ تو بائع دوسرے قرضداروں کے برابر شمار ہوگا۔ مشتری نے اگر قبضہ نہ کیا ہو تو فروخت کرنے والے دوسرے قرضداروں کی نسبت زیادہ حقدار ہوگا۔ یہاں تک کہ اس کا حق اسے پورا پروا مل جائے۔ اسی طرح اکر خریدار مفلس ہوجائے اور اس نے خرید کردہ چیز بر قبضہ بہی نہ کیا ہو تو فروخت کرنے والا فروخت شدہ شیء کا زیاد ہ حق دار ہے۔ یہاں تک کہ اس کی رقم پور ہوجائے۔ ( اس روایت کو اباب ما جاء فی افلاس الغریم میں ذکر کیا گیا ہے)