أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَجُلا ذَكَرَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ يُخْدَعُ فِي الْبَيْعِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ بَايَعْتَهُ فَقُلْ: لا خِلابَةَ ".
فَكَانَ الرَّجُلُ إِذَا بَاعَ فَقَالَ: لا خِلابَةَ.
قَالَ مُحَمَّدٌ: نُرَى أَنَّ هَذَا كَانَ لِذَلِكَ الرَّجُلِ خَاصَّةً
عبداللہ بن دینار (رح) نے ابن عمر (رض) عنہا سے بیان کیا کہ ایک آدمی نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بیان کیا کہ وہ خریدو فروخت میں دھوکا کھا جاتا ہے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ تم جس شخص سے خرید و فروخت کا معاملہ کرو تو اسے کہہ دو کہ دھوکا نہ دینا۔ چنانچہ جب یہ خرید و فرخت کرتا تو کہتا دھوکا فریب نہ دینا ( اس روایت کو امام مالک نے باب جامع البیوع میں ذکر کیا ہے)
قول محمد (رح) یہ ہے : کہ یہی حکم اس شخص کے لیے خاص تھا۔