hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 803

.

موطأ الامام محمد

803
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا ابْنُ شِهَابٍ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «لا يَمْنَعُ أَحَدُكُمْ جَارَهُ أَنْ يَغْرِزَ خَشَبَةً فِي جِدَارِهِ» ، قَالَ: ثُمَّ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: مَا لِي أَرَاكُمْ عَنْهَا مُعْرِضِينَ؟ وَاللَّهِ لأَرْمِيَنَّ بِهَا بَيْنَ أَكْتَافِكُمْ. قَالَ مُحَمَّدٌ: هَذَا عِنْدَنَا عَلَى وَجْهِ التَّوَسُّعِ مِنَ النَّاسِ بَعْضِهِمْ عَلَى بَعْضٍ وَحُسْنِ الْخُلُقِ، فَأَمَّا فِي الْحُكْمِ فَلا يُجْبَرُونَ عَلَى ذَلِكَ. بَلَغَنَا أَنَّ شُرَيْحًا اخْتُصِمَ إِلَيْهِ فِي ذَلِكَ، فَقَالَ لِلَّذِي وَضَعَ الْخَشَبَةَ: ارْفَعْ رِجْلَكَ عَنْ مَطِيَّةِ أَخِيكَ، فَهَذَا الْحُكْمُ فِي ذَلِكَ، وَالتَّوَسُّعُ أَفْضَلُ
اعرج (رح) بیان کرتے ہیں کہ ابوہریرہ (رض) نے نقل کیا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا تم میں سے کوئی شخص اپنے پڑوسی کو اپنی دیوار میں لکڑی گاڑنے سی منع نہ کرے۔ اعرج کہتی ہیں پھر ابوہریرہ (رض) نے فرمایا میں تم لوگوں کو اس بات سے انکاری دیکھتا ہوں۔ اللہ کی قسم میں لکڑی کو تمہارے کندھوں کے درمیان گاڑدوں گا۔ ( یعنی تمہیں ضرور اس کو ماننا ہوگا) (اس روایت کو باب القضاء فی المرافق میں امام مالک نے ذکر کیا ہے)
قول محمد (رح) یہ ہے : کہ ہمارے نزدیک اس ارشاد کا مقصد آپس میں حسن خلق اور آسانی پیدا کرنا ہے بطور حکم لوگوں کو اس پر مجبور نہ کیا جائے گا۔ ہمیں یہ بات پہنجی ہے کہ شریح (رح) کے پاس اس سلسلہ میں ایک مقدمہ پیش ہوا ۔ کس نے لکڑی دیوار پر رکھی تھی آپ نے اسے فرمایا کہ اپنا پاؤں اپنے بھائی کی سواری سے اٹھا لو۔ اس کے متعلق فیصلہ یہی ہے۔ لیکن وسعت کرنا زیادہ بہتر ہے۔