hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 804

.

موطأ الامام محمد

804
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا دَاوُدُ بْنُ الْحُصَيْنِ، عَنْ أَبِي غَطَفَانَ بْنِ طَرِيفٍ الْمُرِّيِّ، عَنْ مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ، أَنَّهُ قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ: " مَنْ وَهَبَ هِبَةً لِصَلَةِ رَحِمٍ، أَوْ عَلَى وَجْهِ صَدَقَةٍ، فَإِنَّهُ لا يَرْجِعُ فِيهَا، وَمَنْ وَهَبَ هِبَةً يَرَى أَنَّهُ إِنَّمَا أَرَادَ بِهَا الثَّوَابَ، فَهُوَ عَلَى هِبَتِهِ، يَرْجِعُ فِيهَا إِنْ لَمْ يَرْضَ مِنْهَا. قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا نَأْخُذُ، مَنْ وَهَبَ هِبَةً لِذِي رَحِمٍ مَحْرَمٍ، أَوْ عَلَى وَجْهِ صَدَقَةٍ، فَقَبَضَهَا الْمَوْهُوبُ لَهُ، فَلَيْسَ لِلْوَاهِبِ أَنْ يَرْجِعَ فِيهَا، وَمَنْ وَهَبَ هِبَةً لِغَيْرِ ذِي رَحِمٍ مَحْرَمٍ وَقَبَضَهَا فَلَهُ أَنْ يَرْجِعَ فِيهَا، إِنْ لَمْ يُثَبْ مِنْهَا، أَوْ يُزَدْ خَيْرًا فِي يَدِهِ، أَوْ يَخْرُجْ مِنْ مِلْكِهِ إِلَى مِلْكِ غَيْرِهِ. وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، وَالْعَامَّةِ مِنْ فُقَهَائِنَا
مروان بن حکم بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے فرمایا جس شخص نے صلہ رحمی کے طور پر یا صدقہ کے طور پر کچہ ہبہ کیا تو اس سے رجوع نہیں ہوسکتا۔ اور جس شخص نے کچھ ہبہ کیا اور اس ثواب و بدلہ لینے کی نیت ہو تو وہ ہبہ اپنی جکھ قائم ہے۔ اس سے وہ رجوع کرسکتا ہے۔ اکر وہ اس سے خوش نہ ہو۔ ( اس روایت کو باب القضاء فی الہبۃ میں امام مالک نے ذکر کیا ہے)
قول محمد (رح) یہ ہے : ہم اسی کو اختیار کرتے ہیں کہ جس شخص نے کسی رشتہ دار کو بطور صلہ رحمہ یا بطور صدقہ کوئی چیز ہبہ کردی اور جس کو ہبہ کیا گیا ہے وہ اس پر قابض ہوگیا۔ تو ہبہ کرنے والے کے لیے جائز نہیں کہ وہ ہبہ سے رجوع کرے لیکن جس شخص نے غیر رشتہ دار کو کوئی چیز ہبہ کی اور وہ اس پر قابض ہوگیا ۔ تو ہبہ کرنے والے کو اس سے رجوع کرنے کا حق حاصل ہے۔ اکر اسے اچھا بدلہ نہ ملے ای اس میں کوئی خیر نہ پائے یا اس کے ہاتھ سے کسی دوسرے کی ملکیت میں وہ چیز چلی جائے ( جسے وہ پسند نہ کرتا ہو) امام ابوحنیفہ (رح) اور ہمارے عام فقہاء کا یہی قول ہے۔