أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا ابْنُ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ " أَنَّ أُمَّ سُلَيْمٍ قَالَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الْمَرْأَةُ تَرَى فِي الْمَنَامِ مِثْلَ مَا يَرَى الرَّجُلُ أَتَغْتَسِلُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: نَعَمْ فَلْتَغْتَسِلْ، فَقَالَتْ لَهَا عَائِشَةَ: أُفٍّ لَكِ، وَهَلْ تَرَى ذَلِكَ الْمَرْأَةُ؟ قَالَ: فَالْتَفَتَ إِلَيْهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: تَرِبَتْ يَمِينُكِ، وَمِنْ أَيْنَ يَكُونُ الشَّبَهِ "؟ قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا نَأْخُذُ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ
اسم سلیم (رض) عنہا نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا کہ اگر عورت خواب میں اس طرح دیک ہے جس طرح مرد دیکھتا ہے تو کیا وہ غسل کرے ؟ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہاں وہ بھی غسل کرے۔ حضرت عائشہ (رض) عنہا نے ام سلیم (رض) عنہا سے فرمایا۔ تجھ پر افسوس اور نفرین ہے۔ کیا عورت بھی یہ کچھ دیکھتی ہے ؟ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا۔ تیرا بھا ہو ! اگر ایسا نہ ہو تو پھر (والدہ کے ساتھ) بچے کی مشابہت کہاں سے ہوتی ہے۔
قول محمد (رح) یہ ہے : ہمارا اسی پر عمل ہے اور امام ابوحنیفہ (رح) کا ہی قول ہے۔