hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 823

.

موطأ الامام محمد

823
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا مُوسَى بْنُ مَيْسَرَةَ، أَنَّهُ سَمِعَ رَجُلا يَسْأَلُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ فَقَالَ: إِنِّي رَجُلٌ أَبِيعُ الدَّيْنَ، وَذَكَرَ لَهُ شَيْئًا مِنْ ذَلِكَ، فَقَالَ لَهُ ابْنُ الْمُسَيِّبِ: لا تَبِعْ إِلا مَا آوَيْتَ إِلَى رَحْلِكَ. قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهِ نَأْخُذُ، لا يَنْبَغِي لِلرَّجُلِ أَنْ يَبِيعَ دَيْنًا لَهُ عَلَى إِنْسَانٍ إِلا مِنَ الَّذِي هُوَ عَلَيْهِ، لأَنَّ بَيْعَ الدَّيْنِ غَرَرٌ، لا يُدْرَى، أَيَخْرُجُ مِنْهُ أَمْ لا؟ . وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ
موسیٰ بن میسر نے ایک شخص کو سعید بن المسیب (رح) سے یہ دریافت کرتے سنا کہ میں قرض فروخت کرتا ہوں اور اس کی صورتیں بیان کردیں۔ اس پر سعید بن المسیب فرمانے لگے فروخت نہ کر جب تک تو اسے اپنے گھر نہ لے آئے۔
قول محمد (رح) یہ ہے : ہمارا مختار یہ ہے کہ کسی شخص مناسب نہیں کہ وہ اس شیء کو فروخت کرے جو کسی پر قرض ہے۔ البتہ اس شخص کو فورخت کردے دس پر قرض ہے اس لیے کہ قرض کا فروخت کرنا دھوکا ہے۔ اسے معلوم نہیں کہ وصول ہوگا یا نہیں۔ یہی امام ابوحنیفہ (رح) کا قول ہے۔