hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 844

.

موطأ الامام محمد

844
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «قَضَى بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ» . قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبَلَغَنَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خِلافُ ذَلِكَ، وَقَالَ: ذَكَرَ ذَلِكَ ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: سَأَلْتُهُ عَنِ الْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ، فَقَالَ: بِدْعَةٌ، وَأَوَّلُ مَنْ قَضَى بِهَا مُعَاوِيَةُ، وَكَانَ ابْنُ شِهَابٍ أَعْلَمُ عِنْدَ أَهْلِ الْحَدِيثِ بِالْمَدِينَةِ مِنْ غَيْرِهِ، وَكَذَلِكَ ابْنُ جُرَيْجٍ أَيْضًا، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ قَالَ: أَنَّهُ قَالَ: كَانَ الْقَضَاءُ الأَوَّلُ لا يُقْبَلُ إِلا شَاهِدَانِ، فَأَوَّلُ مَنْ قَضَى بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مَرْوَانَ
جعفر بن محمد (رح) نے اپنے والد محمد بن باقر (رح) سے بیان کیا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک گواہ کے استھ قسم کے بعد فیصلہ فرمایا۔ ( اس روایت کو امام مالک نے باب القضاء بالیمین مع الشاہد میں ذکر کیا ہے) یہ حدیث مرسل ہے مگر مسلم، ابو داؤد و ترمذی ابن ماجہ نے ابن عباس اور جابر سے موصولا نقل کی ہے۔
قول محمد (رح) یہ ہے : کہ ہمیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد اس کے خلاف پہنچا ہے۔ جس کو ابن ابی زئب نے ابن شہاب زہری سے نقل کیا کہ میں نے ان سے ایک گواہ کے ساتھ قسم کے متعلق دریافت کیا۔ تو انھوں نے فرمایا یہ بدعت ہے۔ اور پہلا شخص جس نے اس کے ساتھ فیصلہ کیا وہ امیر معاویہ رضی ارللہ عنہ ہے اور اہل مدینہ کے ہاں ابن شہاب زہری دوسروں کی نسبت حدیث کو زیادہ جاننے والے ہیں۔ اسی طرح ابن جریج اور عطاء بن رباح نے بھی روایت کی ہے۔ انھوں نے کہا ابتداء میں ندو گواہوں کے بغیر فیصلے نہیں کیے جاتے تھے۔ سب سے پہلے جس نے ایک گواہ اور ایک قسم کے ساتھ فیصلہ کیا وہ عبد الملمک بن مروان تھا۔