hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 857

.

موطأ الامام محمد

857
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا الثِّقَةُ عِنْدِي، أَنَّ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ، وَسُلَيْمَانَ بْنَ يَسَارٍ، سُئِلا عَنْ رَجُلٍ كَاتَبَ عَلَى نَفْسِهِ، وَعَلَى وَلَدِهِ، ثُمَّ هَلَكَ الْمُكَاتَبُ، وَتَرَكَ بَنِينَ، أَيَسْعَوْنَ فِي مُكَاتَبَةِ أَبِيهِمْ أَمْ هُمْ عَبِيدٌ؟ فَقَالَ: بَلْ يَسْعَوْنَ فِي كِتَابَةِ أَبِيهِمْ، وَلا يُوضَعُ عَنْهُمْ لِمَوْتِ أَبِيهِمْ شَيْءٌ. قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا نَأْخُذُ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، فَإِذَا أدَّوْا عَتَقُوا جَمِيعًا أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا مُخْبِرٌ، أَنَّ أَمَّ سَلَمَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَتْ، تُقَاطِعُ مُكَاتَبِيهَا بِالذَّهَبِ وَالْوَرِقِ. وَاللَّهُ تَعَالَى أَعْلَمُ.
عروہ بن زبیر اور سلیمان بن یسار رحمہما اللہ سے اس آدمی کے متعلق دریافت کیا گیا۔ جس نے اپنے بیٹے کے حق میں مکاتبت کی ۔ اور وہ فوت ہوگیا۔ اور اس نے اپنے بیٹے چھوڑے تو کیا وہ اپنے باپ کی مکاتبت حاصل کرنے کی کوشش کریں یا وہ غلام ہیں۔ اس نے کہا نہیں۔ وہ اپنے ابپ کی بدل کتابت کی بقایا رقم ادا کرنے کی کوشش کریں۔ باپ کے فوت ہوجانے سے ان سے کوئی چیز کم نہ ہوگی۔ ( اس روایت کو باب القضاء فی المکاتب میں امام مالک (رح) نے لکھا ہے۔
قول محمد (رح) یہ ہے : ہم اسی کو اختیار کرتے ہیں۔ یہی امام ابوحنیفہ کا قول ہے کہ جب وہ بدل کتابت کی بقایا رقم ادا کردیں تو وہ آزاد ہوجائیں گے۔ ( ورنہ نہیں)