hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 859

.

موطأ الامام محمد

859
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ، يَقُولُ: لَيْسَ بِرِهَانِ الْخَيْلِ بَأْسٌ، إِذَا أَدْخَلُوا فِيهَا مُحَلِّلا، إِنْ سَبَقَ أَخَذَ السَّبْقَ، وَإِنْ سُبِقَ لَمْ يَكُنْ عَلَيْهِ شَيْءٌ. قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا نَأْخُذُ، إِنَّمَا يُكْرَهُ مِنْ هَذَا أَنْ يَضَعَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا سَبْقًا، فَإِنْ سَبَقَ أَحَدُهُمَا أَخَذَ السَّبْقَيْنِ جَمِيعًا، فَيَكُونُ هَذَا كَالْمُبَايَعَةِ، فَأَمَّا إِذَا كَانَ السَّبْقُ مِنْ أَحَدِهِمَا، أَوْ كَانُوا ثَلاثَةً، وَالسَّبْقُ مِنِ اثْنَيْنِ مِنْهُمْ، وَالثَّالِثُ لَيْسَ مِنْهُ سَبْقٌ، إِنْ سَبَقَ أَخَذَ، وَإِنْ لَمْ يَسْبِقْ لَمْ يَغْرَمْهُ، فَهَذَا لا بَأْسَ بِهِ أَيْضًا، وَهُوَ الْمُحَلِّلُ الَّذِي قَالَ سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ
یحییٰ بن سعید کہتے ہیں کہ سعید بن المسیب (رح) کہتے تھے کہ گھوڑ دوڑ میں کوئی مضائقہ نہیں۔ جب کہ ان کے درمیان ایک ( تیسرا) محلل ہو اگر آگے نکل جائے تو وہ لے گا۔ لیکن پیچھے رہ جائے تو اس پر کجھ واجب نہ ہوگا۔
قول محمد (رح) یہ ہے : ہم اسی کو اختیار کرتے ہیں۔ ایسی گھڑ دوڑ ممنوع ہے کہ جس میں دونوں میں سے ہر ایک یہ شرط کرے کہ جس کا گھوڑا آگے نکل گیا وہ روپیہ لے گا۔ یہ جوئے کی طرح ہوجائے گا اکر دونوں میں سے ایک کی طرف سے شرط ہو یا تین مقابلے والے ہوں اور دو کی طرف سے شرط ہو تیسرے کی طرف سے کچھ نہ ہو ۔ کہ اگر وہ آگے بڑھ گیا تو روپیہ لے لے گا۔ لیکن پیجھے رہنے کی صورت میں اس پر کچھ بہی واجب نہ ہوگا۔ تو اس میں کوئی حرج نہیں اور سعید بن المسیب نے جو محلل کہا اس سے یہی مراد ہے۔