hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 863

.

موطأ الامام محمد

863
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ يُعْطِي الشَّيْءَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، قَالَ: فَإِذَا بَلَغَ رَأْسَ مَغْزَاتِهِ فَهُوَ لَهُ. قَالَ مُحَمَّدٌ: هَذَا قَوْلُ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: إِذَا بَلَغَ وَادِيَ الْقُرَى فَهُوَ لَهُ، وَقَالَ أَبُو حَنِيفَةَ، وَغَيْرُهُ مِنْ فُقَهَائِنَا: إِذَا دَفَعَهُ إِلَيْهِ صَاحِبُهُ فَهُوَ لَهُ
یحییٰ بن سعید نے بیان کیا کہ سعید بن المسیب (رح) سے اس آدمی کے متعلق دریافت کیا گیا۔ جو اللہ تعالیٰ کی راہ میں مجاہدین کو کچھ بھیجے۔ انھوں نے جواب دیا جب وہ چیز میدان جنگ تک پہنچ جائے تو اس کی ہوجاتی ہے۔ جس کے لیے روانہ کی گئی۔ ( رأس مغزاۃ وادی القری کو کہا جاتا تھ) ا کیونکہ وہ شام میں داخلے کا ناکہ ہے) صدقہ والے کو رجوع سے محفوظ کرنے کے لیے یہ بات فرمائی گئی۔
قول محمد (رح) یہ ہے : کہ یہ سعید بن المسیب کا قول ہے اور ابن عمر (رض) کا قول یہ ہے کہ جب وہ جیز وادی القری تک پہنچ جائے تو مجاہد کی ہوجاتی ہے۔ امام ابوحنیفہ (رح) کا قول یہ ہے کہ روانہ کرتے ہی مجاہد کی بن جاتی ہے۔