hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 871

.

موطأ الامام محمد

871
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا نَافِعٌ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لا يَحْتَلِبَنَّ أَحَدُكُمْ مَاشِيَةَ امْرِئٍ بِغَيْرِ إِذْنِهِ، أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَنْ تُؤْتَى مُشْرَبَتُهُ فَتُكْسَرَ خِزَانَتُهُ فَيَنْتَقِلَ طَعَامُهُ؟ فَإِنَّمَا تَخْزُنُ لَهُمْ ضُرُوعُ مَوَاشِيهِمْ أَطْعِمَتَهُمْ، فَلا يَحْلِبَنَّ أَحَدٌ مَاشِيَةَ امْرِئٍ بِغَيْرِ إِذْنِهِ» . قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا نَأْخُذُ، لا يَنْبَغِي لِرَجُلٍ مَرَّ عَلَى مَاشِيَةِ رَجُلٍ أَنْ يَحْلِبَ مِنْهَا شَيْئًا بِغَيْرِ أَمْرِ أَهْلِهَا، وَكَذَلِكَ إِنْ مَرَّ عَلَى حَائِطٍ لَهُ فِيهِ نَخْلٌ، أَوْ شَجَرٌ فِيهِ ثَمَرٌ فَلا يَأْخُذَنَّ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا، وَلا يَأْكُلْهُ إِلا بِإِذْنِ أَهْلِهِ إِلا أَنْ يُضْطَرَّ إِلَى ذَلِكَ، فَيَأْكُلُ، وَيَشْرَبُ، وَيَغْرَمُ ذَلِكَ لأَهْلِهِ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى
نافع (رح) بیان کرتے ہیں کہ ابن عمر (رض) نے نقل کیا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کوئی شخص کسی کے جانور کا دودھ اس کی اجازت کے بغیر نہ دودھے۔ کیا تم میں سے کوئی یہ پسند کرے گا۔ کہ تمہارے توشہ خانہ میں کوئی آئے اور خزانہ توڑ کر اس کا غلہ اٹھالے جائے۔ تمہیں اس سے تکلیف ہو کی ۔ ان کے مویشیوں کے تھن ان کی خوراک ہیں۔ لہٰذا تم میں سے کوئی شخص کسی کے جانور کا دودھ اس کی اجازت کے بغیر نہ نکالے۔
(اس روایت کو معلمولی الفاظ کے فرق سے امام مالک نے باب ما جائے فی امر الغنم میں ذکر کیا ہے)
قول محمد (رح) یہ ہے : ہم اسی کو اختیار کرتے ہیں کہ کسی شخص کے لیے جائز نہیں کہ کسی کے جانور کے قریب سے گزرتے ہوئے اس کے مالک کی اجازت کے بغیر اس کا دودھ نکالے ۔ اسی طرح اگر کسی کے باغ کے پاس سے گزرے جس میں کھجور یا کسی اور پہل کا درخت ہو۔ تو اس میں سے کچھ ہرگز نہ کالے۔ اور اس کے مالک کی اجازت کے بغیر (پھل) نہ کھائے۔ البتہ اضطراری حالت میں کھاپی سکتا ہے۔ اور اس کا معاوضہ اس کے مالک کو ادا کردے۔ یہی امام ابوحنیفہ حمہ اللہ کا قول ہے۔