hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 904

.

موطأ الامام محمد

904
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ مُوسَى بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدٍ، عَنْ أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ لَعِبَ بِالنَّرْدِ فَقَدْ عَصَى اللَّهَ وَرَسُولَهُ» . قَالَ مُحَمَّدٌ: لا خَيْرَ بِاللَّعِبِ كُلِّهَا مِنَ النَّرْدِ، وَالشِّطْرَنْجِ، وَغَيْرِ ذَلِكَ
سعید بن ابی ہند نے ابو موسیٰ اشعری (رض) سے نقل کیا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا۔ جس نے شطرنج کھیلا اس نے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نافرمانی کی ( اس روایت کو امام مالک نے باب ما جاء فی النرد میں ذکر کیا ہے)
قول محمد (رح) یہ ہے : کہ چوسر اور شطرنج اور اس قسم کے تمام کھیلوں میں کوئی بھلائی نہیں ہے۔