hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 909

.

موطأ الامام محمد

909
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: " دَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الَّذِينَ قَتَلُوا أَصْحَابَ بِئْرِ مَعُونَةَ ثَلاثِينَ غَدَاةً، يَدْعُو عَلَى رِعْلٍ، وذَكْوَانَ، وَعُصَيَّةَ: عَصَتِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ ". قَالَ أَنَسٌ: نَزَلَ فِي الَّذِينَ قُتِلُوا بِبِئْرِ مَعُونَةَ قُرْآنٌ قَرَأْنَاهُ حَتَّى نُسِخَ: بَلِّغُوا قَوْمَنَا أَنَّا قَدْ لَقِينَا رَبَّنَا وَرَضِيَ اللَّهُ عَنَّا وَرَضِينَا عَنْهُ
اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ (رح) نے اسن بن مالک (رض) سے یہ ارشاد نبوت نقل کیا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان لوگوں کے لیے تیس روز تک بد جعا فرمائی جنہوں نے بئر معونہ کے مقام پر اصحاب کو قتل کیا تھا۔ وہ قبائل رعل ، ذکوان، لحیان اور عصیہ تھے۔ ان لوگوں نے اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نافرمانی کی تھی۔ انس باین کرتے ہیں کہ وہ لوگ جو بئر معونہ میں قتل ہوئے تھے۔ ان لوگوں کے حق میں قرآن مجید میں آیات نازل ہوئیں۔ جن کو ہم نے پڑھا۔ پہر وہ منسوخ ہوگئیں۔ کہ ہماری قوم کو پیغام پہنچادو۔ کہ ہم اپنے رب سے ملنے والے ہیں وہ ہم سے راضی ہوا اور ہم اس سے راضی ہوئے۔