أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا ابْنُ شِهَابٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الأَنْصَارِيِّ صَاحِبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يَهْجُرَ أَخَاهُ فَوْقَ ثَلاثِ لَيَالٍ، يَلْتَقِيَانِ، فَيُعْرِضُ هَذَا، وَيُعْرِضُ هَذَا، وَخَيْرُهُمُ الَّذِي يَبْدَأُ بِالسَّلامِ» .
قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا نَأْخُذُ، لا يَنْبَغِي الْهِجْرَةُ بَيْنَ الْمُسْلِمَيْنِ
عطاء بن یزید نے ابو ایوب انصاری (رض) سے نقل کیا کہ کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے کسی مسلمان بھائی سے تین دن سے زیادہ ترک تعلق کرلے۔ اور راستہ میں اس سے اس طرح ملے کہ وہ ایک دوسرے سے تعلق سے منہ پھیر لیں۔ ان میں بہتر آدمی وہ ہے جو سلام کے ساتھ ابتداء کرے۔
قول محمد (رح) یہ ہے : کہ ہم اسی کو اختیار کرنے والے ہیں مسلمانوں کے درمیان تین دن سے زیادہ ترک تعلق جائز نہیں۔