hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 929

.

موطأ الامام محمد

929
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ أَعْرَابِيًّا أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: " يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَتَّى السَّاعَةُ؟ قَالَ: وَمَا أَعْدَدْتَ لَهَا؟ قَالَ: لا شَيْءَ، وَاللَّهِ إِنِّي لَقَلِيلُ الصِّيَامِ وَالصَّلاةِ وَإِنِّي لأُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، قَالَ: إِنَّكَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ "
اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ (رح) نے انس بن مالک (رض) سے بیان کیا کہ ایک دیہاتی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا۔ اس نے عرض کیا یا رسول اللہ ! قیامت کا دن کب آئے گا ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تو نے قیامت کے لیے کیا تیاری کر رکھی ہے ؟ اس نے عرض کیا کچھ بھی نہیں۔ میں تو تھوڑے روزے اور قلیل نمازوں والا شخص ہوں۔ لیکن اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے محبت کرتا ہوں۔ يپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تو ( کل قیامت کے روز) ان کے ساتھ ہوگا۔ جن سی تو محبت کرتا ہے۔