أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ، كَتَبَ إِلَى أَبِي بَكْرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ، انْظُرْ مَا كَانَ مِنْ حَدِيثِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَوْ سُنَّتِهِ، أَوْ حَدِيثِ عُمَرَ، أَوْ نَحْوِ هَذَا فَاكْتُبْهُ لِي، فَإِنِّي قَدْ خِفْتُ دُرُوسَ الْعِلْمِ، وَذَهَابَ الْعُلَمَاءِ.
قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا نَأْخُذُ، وَلا نَرَى بِكَتَابَةِ الْعِلْمِ بَأْسًا، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ
عمر بن عبد العزیز (رح) نے ابوبکر بن حزم کی طرف تحریر فرمایا کہ تم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی حدیث یا سنت دیکھو یا حضرت عمر (رض) اور دوسرے خلفاء کا اثر پاؤ تو اسے میری طرف لکھ بھیجو۔ مجھے علم کے مٹ جانے اور علماء کے گزر جانے کا ڈر ہے۔
قول محمد (رح) یہ ہے : کہ ہم اسی کو اختیار کرتے ہیں۔ ہم علم کی کتابت میں کوئی حرج خیال نہیں کرتے ۔ یہی امام ابوحنیفہ (رح) کا قول ہے۔