hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 939

.

موطأ الامام محمد

939
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَامِرٍ، يَقُولُ: بَيْنَا أَنَا أَغْتَسِلُ وَيَتِيمٌ كَانَ فِي حَجْرِ أَبِي، يَصُبُّ أَحَدُنَا عَلَى صَاحِبِهِ، إِذْ طَلَعَ عَلَيْنَا عَامِرٌ وَنَحْنُ كَذَلِكَ، فَقَالَ: يَنْظُرُ بَعْضُكُمْ إِلَى عَوْرَةِ بَعْضٍ؟ وَاللَّهِ إِنِّي كُنْتُ لأَحْسَبُكُمْ خَيْرًا مِنَّا قُلْتُ: قَوْمٌ وُلِدُوا فِي الإِسْلامِ لَمْ يُولَدُوا فِي شَيْءٍ مِنَ الْجَاهِلِيَّةِ، وَاللَّهِ لَأَظُنُّكُمُ الْخَلْفَ. قَالَ مُحَمَّدٌ لا يَنْبَغِي لِلرَّجُلِ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى عَوْرَةِ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ إِلا مِنْ ضَرُورَةٍ لِمُدَاوَاةٍ، وَنَحْوِهِ
یحییٰ بن سعید کہتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن عامر (رض) کو فرماتے سنا جبکہ میں اور ایک یتیم لڑکا جو میرے والدی پرورش میں تھا۔ اور ہم دونوں غسل کر رہے تھے۔ اور ایک دوسرے پر پانی ڈال رہے تھے کہ میرے والد عامر کا گزر میرے پاس سے ہوا اور ہم اسی حالت میں تھے تو عامر کہنے لگے تم ایک دوسرے کے ستر پر نظر ڈال رہے ہو۔ اللہ کی قسم ! میں تمہیں اپنی ذات سے بہتر جانتا ہوں میں کہتا تھا کہ تم اسلام میں پیدا ہوئے۔ دور جاہلیت میں سے نہیں ہوئے۔ اللہ کی قسم میں تمہیں نالائق گمان کرتا ہوں۔ ( بطور زجر فرمایا)
قول محمد (رح) یہ ہے : کہ کسی مرد کو مناسب نہیں کہ اپنے مسلمان بھائی کے ستر پر نگاہ ڈالید البتہ علاج وغیرہ کی ضرورت سے جائز ہے۔