hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 941

.

موطأ الامام محمد

941
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ أُمَيْمَةَ بِنْتِ رُقَيْقَةَ، أَنَّهَا قَالَتْ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نِسْوَةٍ تُبَايِعُهُ، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نُبَايِعُكَ عَلَى أَنْ لا نُشْرِكَ بِاللَّهِ شَيْئًا، وَلا نَسْرِقَ، وَلا نَزْنِيَ، وَلا نَقْتُلَ أَوْلادَنَا، وَلا نَأْتِيَ بِبُهْتانٍ نَفْتَرِيهِ بَيْنَ أَيْدِينَا، وَأَرْجُلِنَا، وَلا نَعْصِيَكَ فِي مَعْرُوفٍ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «فِيمَا اسْتَطَعْتُنَّ، وَأَطَقْتُنَّ» ، قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَرْحَمُ بِنَا مِنَّا بِأَنْفُسِنَا، هَلُمَّ نُبَايِعْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: «إِنِّي لا أُصَافِحُ النِّسَاءَ، إِنَّمَا قُولِي لِمِائَةِ امْرَأَةٍ كَقَوْلِي لامْرَأَةٍ وَاحِدَةٍ، أَوْ مِثْلَ قَوْلِي لامْرَأَةٍ وَاحِدَةٍ»
امیمہ بنت رقیقہ (رض) عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں ان عورتوں کے ساتھ حاضر ہوئی جو بیعت کرنے آئیں تھیں۔ ہم نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم آپ سے بیعت کرتی ہیں۔ کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کریں گی۔ چوری نہ کریں گی۔
زنانہ کریں گی۔ اپنی اولاد کو قتل نہ کریں گی۔ اپنی جانب سے کسی پر بہتان نہ باندھیں گی۔ معروف میں آپ کی نافرمانی نہ کریں گی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا۔ اس قدر اطاعت جس قدر تم میں استطاعت ہے۔ ہم نے عرض کیا۔ اللہ اور اس کا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم پر خود ہم سے زیادہ شفقت کرنے والے ہیں۔ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ( اپنا درست اقدس لائیے) تاکہ ہم آپ کی بیعت کریں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا۔ میں عورتوں سے مصافحہ نہیں کرتا۔ میری بات سو عورت کو بھی وہی ہے جو ایک عورت کو ہے۔ یا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس طرح فرمایا میرا سو عورت کو کہنا ایک عورت کو کہہ دینے کی مثل ہے۔