أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ، قَالَ: قَالَ ابْنُ عُمَرَ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا " بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْثًا، فَأَمَّرَ عَلَيْهِمْ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ، فَطَعَنَ النَّاسُ فِي إِمْرَتِهِ، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ: إِنْ تَطْعَنُوا فِي إِمْرَتِهِ، فَقَدْ كُنْتُمْ تَطْعَنُونَ فِي إِمْرَةِ أَبِيهِ مِنْ قَبْلُ، وَايْمُ اللَّهِ إِنْ كَانَ لَخَلِيقًا لِلإِمْرَةِ، وَإِنْ كَانَ لَمِنْ أَحَبِّ النَّاسِ إِلَيَّ مِنْ بَعْدِهِ "
عبداللہ بن دینار کہتے ہیں کہ ابن عمر (رض) نے بتلایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک لشکر بھیجا اس کا سردار اسامہ بن زید کو مقرر فرمایا۔ لوگوں نے اس کی سرداری پر اعتراض فرمایا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا۔ اگر تم آج اس کی سرداری پر اعتراض کرتے ہو تو تم نے اس سے قبل اس کے والد کی سپہ سالاری پر اعتراض کیا تھا۔ اللہ کی قسم ! وہ سپہ سالاری کے لائق تھے۔ اور یہ اسامہ اس کے بعد مجھے سب سے زیادہ محبوب ہے۔