hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 946

.

موطأ الامام محمد

946
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا رَبِيعَةُ بْنُ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، يَقُولُ: " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَيْسَ بِالطَّوِيلِ الْبَائِنِ، وَلا بِالْقَصِيرِ، وَلا بِالأَبْيَضِ الأَمْهَقِ، وَلَيْسَ بِالآدَمِ، وَلَيْسَ بِالْجَعْدِ الْقَطَطِ، وَلا بِالسَّبْطِ، بَعَثَهُ اللَّهُ عَلَى رَأْسِ أَرْبَعِينَ سَنَةً، فَأَقَامَ بِمَكَّةَ عَشْرَ سِنِينَ، وَبِالْمَدِينَةِ عَشْرَ سِنِينَ، وَتَوَفَّاهُ اللَّهُ عَلَى رَأْسِ سِتِّينَ سَنَةً، وَلَيْسَ فِي رَأْسِهِ وَلِحْيَتِهِ عِشْرُونَ شَعْرَةً بَيْضَاءَ "
ربیعہ بن ابی عبد الرحمن بیان کرتے ہیں کہ میں نے انس بن مالک کو کہتے سنا۔ کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نہ بہت دراز قد تھے اور نہ پستہ قد، اور نہ آپ کا رنگ انتہائی سفید تھا اور نہ ہی بالکل گندم گوں، بال مبارک نہ گھنگھریالے تھے اور نہ بالکل سیدھے کھڑے، اللہ تعالیٰ نے آپ کی بعثت چالیس سال کی عمر میں فرمائی پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دس سال مکہ میں مقیم رہے اور دس سال مدینہ منورہ میں اقامت پذیر رہے۔ اللہ تعالیٰ نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ساٹھ سال کے اختتام پر وفات دی اس وقت آپ کے سر مبارک اور ڈاڑہی مبارکہ میں بیس بال بھی سفید نہ تھے۔ ( اس رویت کو امام مالک (رح) باب ما جاء فی صفۃ النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں ذکر کیا ہے)