hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 954

.

موطأ الامام محمد

954
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ، أَنَّ عَامِرَ بْنَ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ أَخْبَرَهُ، أَنَّ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ أَخْبَرَهُ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِنَّ هَذَا الطَّاعُونَ رِجْزٌ أُرْسِلَ عَلَى مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ، أَوْ أُرْسِلَ عَلَى بَنِي إِسْرَائِيلَ، شَكَّ ابْنُ الْمُنْكَدِرِ فِي أَيِّهِمَا قَالَ: فَإِذَا سَمِعْتُمْ بِهِ بِأَرْضٍ فَلا تَدْخُلُوا عَلَيْهِ وَإِنْ وَقَعَ فِي أَرْضٍ فَلا تَخْرُجُوا فِرَارًا مِنْهُ ". قَالَ مُحَمَّدٌ: هَذَا حَدِيثٌ مَعْرُوفٌ قَدْ رُوِيَ عَنْ غَيْرِ وَاحِدٍ، فَلا بَأْسَ إِذَا وَقَعَ بِأَرْضٍ أَنْ لا يَدْخُلَهَا اجْتِنَابًا لَهُ
عامر بن وقاص کہتے ہیں کہ اسامہ بن زید (رض) نے خبر دی کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا طاعون ایک عذاب ہے۔ جو تم سے پہلی امتوں پر بھیجا گیا یا بنی اسرائیل پر بھیجا گیا۔ ابن مندر کو اشتباہ ہے کہ عامر نے دونوں میں سے کونسا لفظ استعمال فرمایا تھا) پس جب تم کسی جگہ کے متعلق سنو کہ وہاں طاعون پھیلی ہوئی ہے تو وہاں نہ جاؤ۔ اور کسی جگہ پھیل جائے تو وہاں سے فرار مت اختیار کرو۔ ( اس روایت کو امام مالک نے باب ما جاء فی الطاعون میں ذکر کیا ہے)
قول محمد (رح) یہ ہے : کہ یہ مشہور روایت ہے جس کو ایک سے زائد رواۃ نے بیان کیا ہے۔ پس اس میں کوئی حرج نہیں کہ اگر کسی جگہ طاعون ہو تو پرہیز کی خاطر وہاں نہ جایا جائے۔