أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، يَقُولُ: " دَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الأَنْصَارَ لِيُقْطِعَ لَهُمْ بِالْبَحْرَيْنِ، فَقَالُوا: لا وَاللَّهِ إِلا أَنْ تُقْطِعَ لِإِخْوَانِنَا مِنْ قُرَيْشٍ مِثْلَهَا، مَرَّتَيْنِ، أَوْ ثَلاثًا، فَقَالَ: إِنَّكُمْ سَتَرَوْنَ بَعْدِي أَثَرَةً فَاصْبِرُوا حَتَّى تَلْقَوْنِي "
یحییٰ بن سعید بیان کرتے ہیں کہ میں نے اسن بن مالک (رح) کو یہ کہتے سنا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انصاری کو بلایا۔ تاکہ بحرین کی زمین ان کے درمیان تقسیم کردیں۔ انھوں نے عرض کیا اللہ کی قسم ! ہم اس وقت تک نہ لیں گے جب تک ہمارے قریش ( مکی) بھائی مہاجرین کو اسی قدر عنایت نہ فرمادیں۔ انھوں نے دو تین بار یہی بات دھوراہئی۔ تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا۔ تم دیکھوگے کہ میرے بعد لوگوں کو تم پر ترجیح دی جائے گی۔ تم صبر کرنا یہاں تک کہ تم مجھ سے آملو۔