أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَرْبٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ، أَنَّ أَبَاهُنَحَلَهُ نُحْلًا فَقَالَتْ لَهُ أُمُّهُ: أَشْهِدِ النَّبِيَّ (ﷺ) عَلَى مَا نَحَلْتَ ابْنِي فَأَتَى النَّبِيَّ (ﷺ) فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ فَكَرِهَ النَّبِيُّ (ﷺ) أَنْ يَشْهَدَ لَهُ.
نعمان بن بشیر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ ان کے والد نے انہیں ایک عطیہ دیا، تو ان کی ماں نے ان کے والد سے کہا کہ آپ نے جو چیز میرے بیٹے کو دی ہے اس کے دینے پر رسول اللہ ﷺ کو گواہ بنا دیجئیے، چناچہ وہ نبی اکرم ﷺ کے پاس آئے اور آپ سے اس کا ذکر کیا تو آپ نے اس کے لیے گواہ بننے کو ناپسند کیا۔ تخریج دارالدعوہ : صحیح مسلم/الہبات ٣ (١٦٢٣) ، سنن ابی داود/البیوع ٨٥ (٣٥٤٣) ، (تحفة الأشراف : ١١٦٣٥) ، مسند احمد (٤/٢٦٨) (صحیح ) قال الشيخ الألباني : صحيح صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 3676