hadith book logo

Shamail Tirmidhi: Hadith 323

.

شمايل الترمذي

323
Shamail Tirmidhi
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ الضُّبَعِيُّ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ خَدَمْتُ رَسُولَ اللهِ صلی الله عليه وسلم عَشْرَ سِنِينَ فَمَا قَالَ لِي أُفٍّ قَطُّ وَمَا قَالَ لِشَيْئٍ صَنَعْتُهُ لِمَ صَنَعْتَهُ وَلا لِشَيْئٍ تَرَکْتُهُ لِمَ تَرَکْتَهُ وَکَانَ رَسُولُ اللهِ صلی الله عليه وسلم مِنْ أَحْسَنِ النَّاسِ خُلُقًا وَلا مَسَسْتُ خَزًّا وَلا حَرِيرًا وَلا شَيْئًا کَانَ أَلْيَنَ مِنْ کَفِّ رَسُولِ اللهِ صلی الله عليه وسلم وَلا شَمَمْتُ مِسْکًا قَطُّ وَلا عِطْرًا کَانَ أَطْيَبَ مِنْ عَرَقِ رسول الله صلی الله عليه وسلم
حضرت انس (رض) کہتے ہیں کہ میں نے دس برس حضور اقدس ﷺ کی خدمت کی مجھے کسی بات پر حضور اکرم ﷺ نے اف تک بھی نہیں فرمایا نہ کسی کام کے کرنے پر یہ فرمایا کہ کیوں کیا اور اسی طرح نہ کبھی کسی کام کے نہ کرنے پر یہ فرمایا کہ کیوں نہیں کیا۔ حضور اقدس ﷺ اخلاق میں تمام دنیا سے بہتر تھے (ایسے خلقت کے اعتبار سے بھی حتی کہ) میں نے کبھی کوئی ریشمی کپڑا یا خالص ریشم یا کوئی اور نرم چیز ایسی چھوئی جو حضور اقدس ﷺ کی بابرکت ہتھیلی سے زیادہ نرم ہو اور میں نے کبھی کسی قسم کا مشک یا کوئی عطر حضور ﷺ کے پسینہ کی خوشبو سے زیادہ خوشبو دار نہیں سونگھا۔