۱۵۰۳ : بِمَا حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ وَرَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ قَالَا : حَدَّثَنَا یُوْسُفُ بْنُ عَدِیٍّ قَالَ: ثَنَا أَبُوالْأَحْوَصِ،عَنْ عَاصِمِ بْنِ کُلَیْبِ ڑالْجَرْمِیِّ،عَنْ أَبِیْہِ عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرِ ڑالْحَضْرَمِیِّ، قَالَ : (صَلَّیْتُ خَلْفَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ لَأَحْفَظَنَّ صَلَاۃَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : فَلَمَّا قَعَدَ لِلتَّشَہُّدِ فَرَشَ رِجْلَہُ الْیُسْرٰی ثُمَّ قَعَدَ عَلَیْہَا وَوَضَعَ کَفَّہُ الْیُسْرٰی ْ عَلٰی فَخْذِہِ الْیُسْرٰی وَوَضَعَ مِرْفَقَہُ الْأَیْمَنَ عَلٰی فَخِذِہِ الْیُمْنَی، ثُمَّ عَقَدَ أَصَابِعَہُ وَجَعَلَ حَلْقَۃَ الْاِبْہَامِ وَالْوُسْطٰی ثُمَّ جَعَلَ یَدْعُوْ بِالْأُخْرٰی) .
١٥٠٣: عاصم بن کلیب جرمی نے اپنے والد سے انھوں نے وائل بن حجر حضرمی (رض) سے نقل کیا کہ میں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے نماز ادا کی اور میں نے عزم کیا کہ میں جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کو خوب یاد کروں گا کہتے ہیں کہ جب جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تشہد کے لیے قعدہ کیا تو بائیں پاؤں کو بچھایا پھر اس پر بیٹھ گئے اور بائیں ہتھیلی کو بائیں ران پر رکھا اور دائیں ہاتھ کو دائیں ران پر رکھا اپنی انگلیوں کو ہتھیلی سے ملا کر عقد کیا اور انگوٹھے اور درمیانی انگلی کا حلقہ بنایا اور سبابہ سے دعا کا اشارہ کرنے لگے۔
تخریج : ابو داؤد فی الصلاۃ باب ١١٥‘ نمبر ٧٢٦‘ نسائی فی التطبیق باب ٤٩‘ ابن ماجہ فی الاقاممہ باب ١٥‘ نمبر ٨٦٧۔