hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 2738

.

الطحاوي

2738
Al Tahawi
۲۷۳۸ : حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ شَیْبَۃَ‘ قَالَ : ثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیٰی‘ قَالَ : أَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِیْدٍ‘ عَنْ حُسَیْنِ بْنِ ذَکْوَانَ‘ قَالَ : حَدَّثَنِیْ عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ بُرَیْدَۃَ‘ عَنْ سَمُرَۃَ بْنِ جُنْدُبٍ‘ قَالَ : (صَلَّیْتُ خَلْفَ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلٰی أُمِّ کَعْبٍ‘ مَاتَتْ وَہِیَ نُفَسَائَ ‘ فَقَامَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِلصَّلَاۃِ عَلَیْہَا‘ وَسَطَہَا) .
٢٧٣٨: عبداللہ بن بریدہ نے سمرہ بن جندب (رض) سے روایت کی ہے کہ میں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے ام کعب کا جنازہ پڑھا جو کہ حالت نفاس میں فوت ہوگئیں تھیں آپ جنازے کے لیے میت کے درمیان یعنی سینہ کے برابر کھڑے ہوئے۔
تخریج : بخاری فی الجنائز باب ٦٣ مسلم فی الجنائز نمبر ٨٧‘ ابو داؤد فی الجنائز باب ٥٣‘ نمبر ٣١٩٥‘ ترمذی فی الجنائز باب ٤٥‘ نمبر ١٠٣٥‘ ابن ماجہ فی الجنائز باب ٢١‘ نمبر ١٤٩٣‘ مسند احمد ٥؍١٤‘ ١٩۔
امام کو جنازہ پڑھاتے وقت میت کے کس عضو کے برابر کھڑے ہو کر جنازہ پڑھانا چاہیے اس کے متعلق کتب مذاہب میں باہمی متضاد قول منقول ہیں صاحب نخب الافکار کا قول تقریباً جامع معلوم ہوتا ہے۔ (١) امام ابوحنیفہ ‘ احمد رحمہم اللہ کے ہاں مرد و عورت کے سینہ کے برابر کھڑے ہوں گے ۔ (٢) امام شافعی ‘ ابو یوسف ‘ محمد (رح) کے ہاں عورت کی کمر اور مرد کے سر کے برابر کھڑے ہوں گے۔ نخب الافکار جلد ٤ ص ١٩٣۔
فریق اوّل کا مؤقف اور دلائل : مرد و عورت کے سینہ کے برابر کھڑا ہوا جائے اس کو احناف نے مفتیٰ بہ قرار دیا ہے دلائل یہ روایات ہیں۔