۲۹۴۷ : وَقَدْ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ‘ قَالَ ثَنَا مُخَوَّلُ بْنُ اِبْرَاہِیْمَ‘ قَالَ : ثَنَا إِسْرَائِیْلُ‘ عَنْ أَبِیْ إِسْحَاقَ‘ عَنْ حُبْشِیِّ بْنِ جُنَادَۃَ‘ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُوْلُ (مَنْ سَأَلَ مِنْ غَیْرِ فَقْرٍ‘ فَإِنَّمَا یَأْکُلُ الْجَمْرَ)
٢٩٤٧: ابو اسحاق نے حبشی بن جنادہ (رض) سے نقل کیا ہے کہ میں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے سنا جس نے محتاجی کے بغیر سوال کیا وہ گویا انگارے کھا رہا ہے۔
تخریج : ابن ماجہ فی الزکوۃ باب ٢٦‘ نمبر ١٨٣٨۔
حاصل روایات : یہ حبشی بن جنادہ (رض) ہیں جنہوں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جو بات بیان کی وہ ان پہلی روایات کے عین موافق ہے کہ سوال کا استحقاق فقر کے باعث ہے نہ کہ کسی اور سبب سے۔