۴۵۳۲: وَقَدْ حَدَّثَنَا فَہْدٌ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْ غَسَّانَ ، قَالَ : ثَنَا زُہَیْرٌ ، قَالَ : ثَنَا حُمَیْدٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ : خَرَجَ عَلَیْنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِیُخْبِرَنَا بِلَیْلَۃِ الْقَدْرِ فَتَلَاحَیْ رَجُلَانِ ، فَقَالَ خَرَجْتُ لِأُخْبِرَکُمْ بِلَیْلَۃِ الْقَدْرِ ، فَتَلَاحَی فُلَانٌ وَفُلَانٌ ، فَرُفِعَتْ ، وَعَسَی أَنْ تَکُوْنَ خَیْرًا لَکُمْ ، فَالْتَمِسُوْہَا فِی التَّاسِعَۃِ وَالسَّابِعَۃِ وَالْخَامِسَۃِ
٤٥٣٢: انس نے عبادہ بن صامت (رض) سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) باہر تشریف لائے تاکہ لیلۃ القدر کی اطلاع دیں دو آدمی باہم جھگڑ رہے تھے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میں تمہیں لیلۃ القدر کے متعلق اطلاع دینے نکلا مگر فلاں فلاں جھگڑ رہے تھے پس اس کا خصوصی علم اٹھا لیا گیا اور ممکن ہے کہ اسی میں خیر ہو۔ پس اس کو تم انتیسویں ستائیسویں اور پچیسویں رات میں تلاش کرو۔
لغات : تلاحی۔ باہمی تنازع اور جھگڑا۔
تخریج : بخاری فی الایمان باب ٣٦‘ لیلۃ القدر باب ٤‘ والادب باب ٤٤‘ دارمی فی الصوم باب ٥٦‘ مالک فی الاعکاف ١٣‘ مسند احمد ٥‘ ٣١٣؍٣١٩۔