۴۷۵۳: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ قَالَ : ثَنَا ابْنُ وَہْبٍ قَالَ : أَخْبَرَنِیْ یُوْنُسُ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ قَالَ : أَخْبَرَنِیْ عُبَیْدُ اللّٰہِ بْنُ عَبْدِ اللّٰہِ أَنَّ أَبَا وَاقِدٍ اللَّیْثِیَّ ثُمَّ الْأَشْجَعِیُّ أَخْبَرَہٗ - وَکَانَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ - قَالَ : بَیْنَمَا نَحْنُ عِنْدَ عُمَرَ مُقْدَمَہُ الشَّامَ بِالْجَابِیَۃِ أَتَاہُ رَجُلٌ فَقَالَ : یَا أَمِیْرَ الْمُؤْمِنِیْنَ ، اِنَّ امْرَأَتِیْ زَنَتْ بِغُلَامِیْ فَہِیَ ہٰذِہِ تَعْتَرِفُ بِذٰلِکَ ، فَأَرْسَلَنِیْ فِیْ رَہْطٍ اِلَیْہَا نَسْأَلُہَا عَنْ ذٰلِکَ فَجِئْتُہَا فَاِذَا ہِیَ جَارِیَۃٌ حَدِیْثَۃُ السِّنِّ .فَقُلْتُ :اللّٰہُمَّ أَفْرِجْ فَاہَا الْیَوْمَ عَمَّا شِئْتُ ، فَسَأَلْتُہَا وَأَخْبَرْتُہَا بِاَلَّذِیْ قَالَ زَوْجُہَا ، فَقَالَتْ : صَدَقَ ، فَبَلَّغْنَا ذٰلِکَ عُمَرَ فَأَمَرَ بِرَجْمِہَا .
٤٧٥٣: عبیداللہ بن عبداللہ کہتے ہیں کہ ابو واقد لیثی اشجعی (رض) نے بتلایا (یہ اصحاب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ہیں) کہ ہم حضرت عمر (رض) کی شام تشریف آوری کے موقعہ پر مقام جابیہ میں تھے کہ ان کی خدمت میں ایک آدمی آیا اور کہنے لگا۔ اے امیرالمؤمنین ! میری بیوی نے میرے غلام سے زنا کیا ہے اور وہ اس بات کی معترف ہے۔ چنانچہ حضرت عمر (رض) نے ایک وفد میں مجھے بھیجا تاکہ اس سلسلہ میں اس سے دریافت کیا جائے۔ پس میں اس کے پاس آیا تو وہ نوجوان کم عمر لڑکی ہے۔ میں نے دعا کی اے اللہ آج تو اس کے منہ کو اس بات کے لیے کھول دے جو تو چاہتا ہے۔ پس میں نے اس سے پوچھا اور اس بات کی اطلاع دی جو اس کے خاوند نے کہی تھی۔ اس نے کہا اس نے سچ کہا۔ پس ہم نے یہ بات عمر (رض) تک پہنچائی۔ تو آپ نے اسے سنگسار کرنے کا حکم فرمایا۔