۴۷۶۸: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ قَالَ : ثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ سَلَّامِ بْنِ مِسْکِیْنٍ قَالَ : حَدَّثَنِیْ أَبِیْ قَالَ : سَأَلْتُ الْحَسَنَ عَنِ الرَّجُلِ یَقَعُ بِجَارِیَۃِ امْرَأَتِہٖ۔فَقَالَ : حَدَّثَنِیْ قَبِیْصَۃُ بْنُ حُرَیْثٍ الْأَنْصَارِیُّ عَنْ سَلْمَۃَ بْنِ الْمُحَبِّقِ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَذَکَرَ مِثْلَہٗ وَزَادَ وَلَمْ یُقِمْ عَلَیْہِ حَدًّا .قَالَ أَبُوْجَعْفَرٍ : فَذَہَبَ قَوْمٌ اِلَی ہٰذَا، وَقَالُوْا : ہٰذَا الْحُکْمُ فِیْمَنْ زَنَی بِجَارِیَۃِ امْرَأَتِہِ عَلٰی مَا فِیْ حَدِیْثِ سَلْمَۃَ ہَذَا .وَقَالُوْا : قَدْ عَمِلَ بِذٰلِکَ عَبْدُ اللّٰہُ بْنُ مَسْعُوْدٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ، بَعْدَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ .وَذَکَرُوْا فِیْ ذٰلِکَ
٤٧٦٨: قاسم بن سلام کہتے ہیں کہ میرے والد نے مجھے بیان کیا کہ میں نے حسن بصری (رح) سے پوچھا جو شخص اپنی بیوی کی لونڈی سے زنا کرے اس کا کیا حکم ہے۔ انھوں نے کہا مجھے قبیصہ بن حریث انصاری نے سلمہ بن محبق (رض) سے انھوں نے جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اسی طرح کی روایت نقل کی ہے اور اس میں ولم یقم علیہ حدا کہ اس پر آپ نے حد نہیں لگائی کے الفاظ زائد ہیں۔ طحاوی (رح) کا قول : کچھ لوگ اس طرف گئے ہیں کہ جو شخص اپنی بیوی کی لونڈی سے زنا کرے اس کا حکم یہی ہے جو روایت سلمہ میں موجود ہے اور اس حکم پر جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد عبداللہ بن مسعود (رض) نے عمل کیا۔ جیسا کہ اس روایت میں موجود ہے۔
طحاوی (رح) کا قول : کچھ لوگ اس طرف گئے ہیں کہ جو شخص اپنی بیوی کی لونڈی سے زنا کرے اس کا حکم یہی ہے جو روایت سلمہ میں موجود ہے اور اس حکم پر جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد عبداللہ بن مسعود (رض) نے عمل کیا۔ جیسا کہ اس روایت میں موجود ہے۔