hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 4861

.

الطحاوي

4861
Al Tahawi
۴۸۶۱: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَنَّ مَالِکًا حَدَّثَہٗ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ أَبِیْ بَکْرٍ عَنْ عَمْرَۃَ قَالَتْ : قَالَتْ عَائِشَۃُ الْقَطْعُ فِیْ رُبْعِ دِیْنَارٍ فَصَاعِدًا وَقَدْ خَالَفَہُ فِیْ ذٰلِکَ أَیْضًا رُزَیْقُ بْنُ حَکِیْمٍ فَرَوَاہٗ عَنْ عَمْرَۃَ مِثْلَ مَا رَوَاہٗ عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ أَبِیْ بَکْرٍ وَیَحْیَی وَعَبْدُ رَبِّہِ عَنْہَا .قَالَ : فَاِنْ کَانَ ہٰذَا الْأَمْرُ یُؤْخَذُ مِنْ جِہَۃِ کَثْرَۃِ الرُّوَاۃِ فَاِنَّ مَنْ رَوَیْ حَدِیْثَ عَمْرَۃَ عَنْہَا بِخِلَافِ مَا رَوَاہٗ عَنْہَا أَبُوْبَکْرِ بْنُ مُحَمَّدٍ أَکْثَرُ عَدَدًا .وَاِنْ کَانَ یُؤْخَذُ مِنْ جِہَۃِ الْاِتْقَانِ فِی الرُّوَاۃِ وَالْحِفْظِ فَاِنَّ لِمَنْ رَوَیْ حَدِیْثَ عَمْرَۃَ عَنْہَا مِنْ یَحْیَی وَعَبْدِ رَبِّہِ مِنَ الْاِتْقَانِ فِی الرِّوَایَۃِ وَالضَّبْطِ لَہَا مَا لَیْسَ لِأَبِیْ بَکْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ .فَاِنْ قَالُوْا : فَقَدْ رَوَاہُ أَبُوْ سَلْمَۃَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ وَغَیْرُہُ عَنْ عَمْرَۃَ مِثْلَ مَا رَوَاہٗ عَنْہَا أَبُوْبَکْرِ بْنُ مُحَمَّدٍ .فَذَکَرُوْا فِیْ ذٰلِکَ
٤٨٦١: عبداللہ بن ابی بکر عن عمرہ وہ کہتی ہیں کہ حضرت عائشہ (رض) نے فرمایا کہ ہاتھ کاٹنا ربع دینار اور اس سے زائد میں ہے۔ زریق بن حکیم نے عمرہ سے ابوبکر کے خلاف اور عبداللہ بن ابی بکر ‘ یحییٰ ‘ عبد ربہ کی روایت کے موافق روایت کی ہے۔ پس اگر کثرت روات کے اعتبار سے دیکھیں تو عمرہ سے ابوبکر بن محمد کے خلاف روایت کرنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور اگر رواۃ میں اتقان و حفظ کا لحاظ کرتے ہو تو تب بھی یحییٰ و عبد ربہ جیسا حافظہ و پختگی ابوبکر بن محمد وغیرہ میں نہیں پائی جاتی۔
نوٹ : پس حاصل یہ ہوا کہ ابوبکر کی روایت کے مقابلہ میں یہ روایات بہرحال پختہ ہیں انہی کو لیا جائے گا۔
ایک اور سند سے ثبوت :
اس روایت کو ابو سلمہ بن عبدالرحمن وغیرہ نے عمرہ سے اسی طرح روایت کیا ہے جیسا کہ ابوبکر بن محمد نے روایت کی ہے۔ ملاحظہ ہو۔