۴۸۸۱: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَنَّ مَالِکًا حَدَّثَہٗ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیْدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی بْنِ حِبَّانَ أَنَّ عَبْدًا سَرَقَ وَدِیًّا مِنْ حَائِطِ رَجُلٍ فَغَرَسُہٗ فِیْ حَائِطِ سَیِّدِہِ فَخَرَجَ صَاحِبُ الْوَدِیِّ یَلْتَمِسُ وَدِیَّہُ فَوَجَدَہُ فَاسْتَعْدَیْ عَلَی الْعَبْدِ عِنْدَ مَرْوَانَ بْنِ الْحَکَمِ فَسَجَنَ الْعَبْدَ وَأَرَادَ قَطْعَ یَدِہِ فَانْطَلَقَ سَیِّدُ الْعَبْدِ اِلٰی رَافِعِ بْنِ خَدِیْجٍ فَأَخْبَرَہٗ أَنَّہٗ سَمِعَ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُوْلُ : لَا قَطْعَ فِیْ ثَمَرٍ وَلَا کَثَرٍ فَقَالَ الرَّجُلُ : فَاِنَّ مَرْوَانَ بْنَ الْحَکَمِ أَخَذَ غُلَامِی وَہُوَ یُرِیْدُ قَطْعَ یَدِہِ وَأَنَا أُحِبُّ أَنْ تَمْشِیَ مَعِیْ اِلَیْہِ فَتُخْبِرَہُ بِاَلَّذِیْ سَمِعْتَ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ .فَمَشٰی مَعَہُ رَافِعٌ حَتّٰی أَتَی مَرْوَانَ فَقَالَ : أَخَذْتُ عَبْدًا لِہَذَا ؟ فَقَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : مَا أَنْتَ صَانِعٌ بِہٖ ؟ قَالَ : أَرَدْت قَطْعَ یَدِہٖ۔ فَقَالَ لَہٗ رَافِعٌ : اِنِّیْ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُوْلُ : لَا قَطْعَ فِیْ ثَمَرٍ وَلَا کَثَرٍ فَأَمَرَ مَرْوَانُ بِالْعَبْدِ فَأُرْسِلَ .
٤٨٨١: یحییٰ بن سعید نے محمد بن یحییٰ بن حبان سے روایت کی ہے کہ ایک غلام نے ایک آدمی کی حویلی سے کھجور کی پنیری چوری کی اور اسے اپنے آقا کی حویلی میں لگا دیا۔ پنیری کا مالک اپنی پنیری کے پودے کو تلاش کرنے نکلا اور اس غلام کو پا لیا اور اس کو مروان بن حکم حاکم مدینہ کے پاس لے گیا۔ مروان نے غلام کو قید خانہ میں ڈال دیا اور اس کا ہاتھ کاٹنے کا ارادہ کیا۔ غلام کا مالک رافع بن خدیج (رض) کی خدمت میں گیا اور ان کو اس بات کی اطلاع دی تو انھوں نے بتلایا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ پھلوں اور پنیری کے پودوں کی چوری پر ہاتھ نہیں کاٹا جاتا۔ اس شخص نے کہا کہ مروان نے میرے غلام کو قید کر رکھا ہے اور وہ اس کا ہاتھ کاٹنا چاہتا ہے میں یہ چاہتا ہوں کہ آپ میرے ساتھ ان کے ہاں چلیں اور جو کچھ آپ نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا ہے اس کو بتلائیں۔ چنانچہ حضرت رافع (رض) اس کے ساتھ تشریف لے گئے مروان کے ہاں پہنچے اور فرمایا تم نے اس کا غلام پکڑا ہوا ہے اس نے کہا جی ہاں ! آپ نے فرمایا اس کے ساتھ کیا سلوک کرو گے ؟ اس نے کہا میں اس کا ہاتھ کاٹنا چاہتا ہوں حضرت رافع (رض) نے فرمایا میں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے سنا کہ آپ نے فرمایا پھلوں اور پنیری کے پودوں پر ہاتھ نہ کاٹا جائے۔ چنانچہ مروان نے (یہ سن کر) حکم دیا پس غلام کو چھوڑ دیا گیا۔
تخریج : ابو داؤد فی الحدود باب ١٣‘ مالک فی الحدود ٣٢۔