۴۹۵۰: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ قَالَ : ثَنَا أَیُّوْبُ بْنُ سُوَیْدٍ عَنِ الْأَوْزَاعِیِّ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ حَرَامِ بْنِ مُحَیِّصَۃَ عَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ أَنَّ نَاقَۃً لِرَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ دَخَلَتْ حَائِطًا فَأَفْسَدَتْ فِیْہِ فَقَضَی النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلٰی أَہْلِ الْحَائِطِ لِحِفْظِہَا بِالنَّہَارِ وَعَلٰی أَہْلِ الْمَوَاشِیْ مَا أَفْسَدَتْ مَوَاشِیْہِمْ بِاللَّیْلِ
٤٩٥٠: حرام بن محیصہ نے براء بن عازب (رض) سے روایت کی ہے کہ ایک انصاری کی اونٹنی ایک احاطے میں داخل ہوئی اور اس سے اس میں نقصان کردیا تو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے باغ والوں کے متعلق فیصلہ فرمایا کہ وہ دن کو اپنے باغ کی حفاظت کریں اور مویشی والے اس نقصان کا تاوان ادا کریں جو رات کے وقت ان کے جانور کر جائیں۔
مؤقف فریق اوّل : دن کے وقت مویشی جو نقصان کرے اس کا تاوان نہیں البتہ رات کے وقت جانور کے کئے ہوئے نقصان کا تاوان ہوگا جیسا اس روایت میں ہے۔