hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 4999

.

الطحاوي

4999
Al Tahawi
۴۹۹۸: حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ شَیْبَۃَ ، قَالَ : ثَنَا یَزِیْدُ بْنُ ہَارُوْنَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا شَرِیْکُ بْنُ عَبْدِ اللّٰہِ، عَنْ جَابِرٍ عَنِ الشَّعْبِیِّ أَنَّ رَجُلًا کَانَ نَصْرَانِیًّا فَأَسْلَمَ ، ثُمَّ تَنَصَّرَ فَأَتَی بِہٖ عَلِیٌّ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ فَقَالَ مَا حَمَلَک عَلٰی مَا صَنَعْتُ؟ قَالَ : وَجَدْت دِیْنَہُمْ خَیْرًا مِنْ دِیْنِکُمْ ، فَقَالَ لَہُ : مَا تَقُوْلُ فِیْ عِیْسَیْ؟ قَالَ : ہُوَ رَبِّی ، أَوْ ہُوَ رَبُّ عَلِی .فَقَالَ اُقْتُلُوْھُ فَقَتَلَہُ النَّاسُ .فَقَالَ عَلِیٌّ بَعْدَ ذٰلِکَ : اِنْ کُنْتُ لَمُسْتَتِیْبُہُ ثَلَاثًا ، ثُمَّ قَرَأَ اِنَّ الَّذِیْنَ آمَنُوْا ثُمَّ کَفَرُوْا ثُمَّ آمَنُوْا ثُمَّ کَفَرُوْا ثُمَّ ازْدَادُوْا کُفْرًا .
٤٩٩٨: شریک بن عبداللہ نے جابر (رض) سے انھوں نے شعبی سے نقل کیا کہ ایک نصرانی شخص اسلام لایا پھر دوبارہ نصرانی ہوگیا اسے حضرت علی (رض) کی خدمت میں لایا گیا۔ تو آپ نے اس کو مخاطب ہو کر فرمایا۔ تمہیں اس حرکت پر کس چیز نے آمادہ کیا ؟ اس نے کہا میں نے نصرانیوں کا دین تمہارے دین سے بہتر پایا آپ نے پوچھا تم عیسیٰ (علیہ السلام) کے متعلق کیا کہتے ہو۔ اس نے کہا وہ میرا رب ہے یا وہ علی کا رب ہے۔ اس پر آپ نے حکم فرمایا اس کو قتل کر دو ۔ تو اس کو لوگوں نے قتل کردیا۔ پھر آپ نے فرمایا مجھے اس کو تین مرتبہ دعوت دینا چاہیے تھی پھر آپ نے یہ آیت پڑھی۔ ان الذین امنوا ثم کفروا ثم آمنوا ثم کفروا ثم ازدادوا کفرا “ (النساء ١٣٧) بیشک جو لوگ ایمان لائے پھر کافر ہوئے پھر ایمان لائے پھر کافر ہوئے پھر کفر میں بڑھتے چلے گئے۔