۵۰۱۴ : فِیْمَا حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ نَصْرٍ ، قَالَ : ثَنَا نُعَیْمُ بْنُ حَمَّادٍ ، قَالَ : ثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، قَالَ : ثَنَا أَبُو مَالِکٍ سَعْدُ بْنُ طَارِقِ بْنِ أَشْیَمَ عَنْ أَبِیْہِ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُوْلُ أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتّٰی یَقُوْلُوْا : لَا اِلَہَ اِلَّا اللّٰہٗ، وَیَتْرُکُوْا مَا یَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ، فَاِذَا فَعَلُوْا ذٰلِکَ ، حَرُمَتْ عَلَیَّ دِمَاؤُہُمْ وَأَمْوَالُہُمْ اِلَّا بِحَقِّہَا ، وَحِسَابُہُمْ عَلَی اللّٰہِ تَعَالٰی .
٥٠١٤: مروان بن معاویہ نے ابو مالک سعد بن طارق بن اثیم سے انھوں نے اپنے والد سے روایت نقل کی ہے کہ میں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے سنا۔ مجھے یہ حکم ملا ہے کہ میں لوگوں سے اس وقت تک لڑوں یہاں تک کہ وہ لاالٰہ الاّ اللہ کا اقرار کریں اور اللہ تعالیٰ کے سوا جن کی وہ پوجا کرتے ہیں وہ چھوڑ دیں جب وہ ایسا کرلیں تو ان کے خون اور اموال حق اسلام کے علاوہ حرام ہوگئے اور ان کا حساب اللہ تعالیٰ کے سپرد ہے۔
تخریج : سابقہ روایت ٥٠١٣ کی تخریج ملاحظہ ہو۔