۵۰۳۶ : حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ قَالَ : ثَنَا یَحْیَی بْنُ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ بُکَیْرٍ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ لَہِیْعَۃَ، عَنْ عَطَائِ بْنِ دِیْنَارٍ عَنْ سَعِیْدِ بْنِ جُبَیْرٍ قَالَ : وَلَا تَقْرَبُوْا مَالَ الْیَتِیْمِ اِلَّا بِالَّتِیْ ہِیَ أَحْسَنُ حَتّٰی یَبْلُغَ أَشُدَّہٗ أَیْ ثَمَانِیْ عَشْرَۃَ سَنَۃً ، وَمِثْلُہَا فِیْ سُوْرَۃِ بَنِیْ اِسْرَائِیْلَ
٥٠٣٦: عطاء بن دینار نے سعید بن جبیر (رح) سے نقل کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ولا تقربوا مال الیتیم الا بالتی ہی احسن حتی یبلغ اشدہ “ یعنی اشدہ سے مراد اٹھارہ سال ہیں اور سورة بنی اسرائیل میں بھی اسی طرح ہے۔
نوٹ : اس باب میں امام طحاوی (رح) کے طرز سے کسی ایک طرف رجحان معلوم نہیں ہوتا کیونکہ دلائل میں امام صاحب (رح) کی تصویب کی ہے اور نظر میں امام ابو یوسف (رح) کی اور آخر میں قول تابعی امام ابوحنیفہ (رح) کی حمایت میں نقل کیا ہے۔